عراق میں دہشت گردانہ حملہ، دس افرادجاں بحق
Sep ۲۲, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والےکاربم دھماکےمیں کم سےکم دس افرادجاں بحق ہوگئے ہیں-
العالم ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزبغداد کے تجارتی علاقےمیں کاربم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اورپینتیس زخمی ہوگئے-عراقی وزارت داخلہ کے اعلان کے مطابق جاں بحق اورزخمی ہونے والوں کی تعداد بڑھنے کا اندیشہ ہے-
قابل ذکرہے کہ بغداد کے علاقے حی الخضرا میں بھی منگل کی صبح بم دھماکا ہوا تھا جس میں ایک شخص جاں بحق اورچھے زخمی ہوگئے تھے-
پیر کی رات کو بھی بغداد کے ایک اور علاقے حی الامین میں ایک کار بم دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم سے کم دس افراد جاں بحق اور تیس زخمی ہوگئے تھے- بغداد کے مغرب میں ہونے والے ایک راکٹ حملے میں بھی لوگوں کی ایک تعداد کے مارے جانے اورزخمی ہونے کی اطلاعات ہیں-