Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۱۷:۵۵ Asia/Tehran
  • بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری
    بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری

بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی جاری رہنے کی اطلاعات ہیں۔

اطلاعات کے مطابق بحرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور جیلوں میں قیدیوں پر تشدد کے اقدامات جاری ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بحرین میں قید کے دوران سخت تشدد کئے جانے کی وجہ سے بحرینی عالم دین اور انجمن عمل اسلامی کے ایک سینئر عہدیدار سید احمد ماجد کی حالت تشویشناک ہے۔
 خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بحرینی عالم دین سید احمد ماجد کی حالت بگڑنے کی وجہ سے ان کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے شعبے، آئی سی یو، میں رکھا گیا ہے۔

وہ گزشتہ پندرہ سال سے بحرین کی مرکزی جیل الجو میں قید ہیں اور ان پر آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت نے سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام لگایا ہے۔ اس دوران ان پر سحت تشدد کیا گیا اور مختلف طرح سے ایذا پہنچائی گئی ہے۔ ممتاز عالم دین سید احمد ماجد کے گھر والوں نے ان کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

 بحرین میں دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف پر امن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بحرینی عوام اپنے ملک میں آزادی اور عدل و انصاف کی برقراری اور امتیازی رویہ کا خاتمہ نیز ملک میں ایک منتخب نظام حکومت کے قیام کے خواہاں ہیں۔ آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے پر امن احتجاج کو سعودی عرب سمیت بعض ممالک کی مدد سے سختی سے سرکوب کر رہی ہے-

ٹیگس