سعودی حکومت سانحہ منی کی ذمہ دار ہے: شامی مفتی اعظم
Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۳ Asia/Tehran
شام کے مفتی اعظم نے سعودی حکام کو سانحہ منی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
شیخ احمد بدرالدین حسون نے جمعے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ سانحہ منی میں ہزاروں حجاج کرام کی شہادت کی براہ راست ذمہ داری سعودی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو اب اس بات کی اجازت نہیں دینی چاہئے کہ امور حج کا انتظام سعودی حکومت کے اختیار میں رہے اور وہ مسلمانوں پر اپنے گمراہ کن افکار مسلط کرنے کی کوشش کرے۔
شام کے مفتی اعظم نے کہا کہ مکے اور مدینے پر آل سعود کا تسلط غلط ہے ۔ انھوں نے کہا کہ یہ دونوں مقدس شہر دنیا کے ایک ارب سات سو ملین مسلمانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ حرمین شریفین کے انتظام کے لئے ایک بین الاقوامی اسلامی مجلس منتظمہ کا مطالبہ آل سعود کے خلاف اعلان جنگ نہیں ہے بلکہ یہ ایک ارب سات سو ملین مسلمانوں کے حقوق کی بازیابی کی بات ہے۔