Oct ۰۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۳۴ Asia/Tehran
  • سانحہ منی سعودی حکومت کی بد انتظامی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن  حسن فضل اللہ
    سانحہ منی سعودی حکومت کی بد انتظامی اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن حسن فضل اللہ

لبنان کے رکن پارلمینٹ حسن فضل اللہ نے سعودی حکام کو سانحہ منی کا اصل ذمہ دار قرار دیا ہے۔

لبنان کے ایک رکن پارلیمنٹ حسن فضل اللہ نے کہا ہے کہ اس سال کے حج کے دوران منی میں جو سانحہ رونما ہوا اس نے ثابت کردیا ہے کہ سعودی حکام کی نظر میں حجاج کرام کی جان کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سانحے کی پوری ذمہ داری سعودی حکام پر ہے اور وہ اس کے لئے براہ راست جواب دہ ہیں اس لئے کہ اس سانحے میں کئی گھنٹے تک دبے ہوئے حجاج کرام کی کوئی مدد نہیں کی گئی اور انھوں نے تدریجی طور پر دم توڑ دیا ۔ انھوں نے کہا کہ اگر بروقت مدد کی گئی ہوتی تو حجاج کرام اس طرح دردناک انداز میں شہید نہ ہوتے۔

ٹیگس