Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے جاری
    بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک بار پھر مظاہرے کئے ہیں۔

پیر کے روز دارالحکومت منامہ کے نواحی علاقے سترہ ٹاؤن میں ہونے والے مظاہرے میں شریک لوگ ملک بھر کی جیلوں میں بند تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔


عینی شاہدین کے مطابق سیاسی قیدیوں کے حمایت میں ہونے والا پرامن مظاہرہ اس وقت پرتشدد شکل اختیار کرگیا جب شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا آزادانہ استعمال شروع کیا۔ بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے پرتشدد اقدامات کے نتیجے میں متعدد پرامن مظاہرین زخمی ہوگئے۔


بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے مختلف علاقوں میں نصب عزاداری کے پرچم اور بینرز بھی اکھاڑ دیئے ہیں جس کی وجہ سے بحرین کے عوام میں حکومت کے خلاف زبردست اشتعال پیدا ہوگیا ہے۔خبروں میں کہا گیا کہ محرم الحرام کے دوران شاہی نظام کے خلاف مظاہروں میں شدت کا امکان ہے۔ بحرین کے دیگر علاقوں سے بھی ایسے ہی مظاہروں کی خـبریں موصول ہوئی ہیں۔


بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس ملک کے عوام خاندانی آمریت کے خاتمے اور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے جنہیں سعودی فوجیوں کی حمایت حاصل ہے، اب تک درجنوں مظاہرین کو قتل اور ہزاروں کو زخمی کیا ہے۔ بڑی تعداد میں جمہوریت کے حامیوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے جن میں ملک کی سب سے بڑی جماعت جمیعت وفاق ملی کے سربراہ شیخ علی سلمان بھی شامل ہیں۔



ٹیگس