Oct ۱۳, ۲۰۱۵ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کاروائی۔200 دہشت گرد ہلاک
    شامی فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کاروائی۔200 دہشت گرد ہلاک

شام میں دہشت گردوں کے خلاف فوج اور عوامی رضاکاروں کی مشترکہ کارروائیوں میں تقریبا دوسو دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

دمشق سے ہمارے نمائندے نے شامی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ منگل کو شام کے مختلف علاقوں میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ حملوں میں اسی سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ اس رپورٹ کے مطابق قنیطرہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کے آپریشن میں پینتالیس دہشت گرد ہلاک اور پچھتر زخمی ہوئے۔


رپورٹ کے مطابق شہر لاذقیہ میں بھی شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس جیش الشعب کے مشترکہ آپریشن میں پینتس دہشت گرد ہلاک اور درجنوں دیگر زخمی ہوگئے ۔ اس آپریشن میں ہلاک ہونے والے اکثر دہشت گردوں کا تعلق ترکی، تیونس اور چچنیا سے بتایا گیا ہے۔


شام کی فوج نے اسی طرح دیر الزور کے ہوا‏ئی اڈے پر تکفیری دہشت گردوں کے ایک حملے کو ناکام بنادیا۔ اس لڑائی میں بھی بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شام کے فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ فوج اور عوامی رضاکار فورس نے تین دن میں قنیطرہ کے مضافات میں تل القبع، تل الاحمر، الامل، اور معمل الحلیب نامی اسٹریٹیجک علاقے دہشت گردوں سے آزاد کرالئے ہیں۔

ٹیگس