Oct ۲۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • روس کے  پارلیمانی وفد کی شام کے صدر سے ملاقات
    روس کے پارلیمانی وفد کی شام کے صدر سے ملاقات

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی نابودی کی صورت میں شام کا بحران سیاسی طریقے سے حل ہوسکتاہے.

شام کے صدر نے دمشق میں روسی پارلیمنٹ کے ایک وفد سے ملاقات میں کہاکہ شام میں دہشت گردگروہوں کی نابودی بحران کے سیاسی حل پر منتج ہوسکتی ہے اور یہی شام اور روس کا مقصد ہے-

شام کے صدر نے اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں شام کے لئے روس کی حمایت کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کےلئے روس کی حمایت تاریخ کا ایک اہم واقعہ ہے -

شام کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مستقبل میں علاقے اور پوری دنیا کے لئےخطرہ بنتے جارہے ہیں اس لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے نہ صرف شام بلکہ پوری دنیا محفوظ ہوجائے گی -

شام کے صدر نے ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں کہاکہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کریں گے - ا

س ملاقات کے بعد روسی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونی انٹرویو میں کہا کہ شام کے صدر بشاراسد ان سبھی سیاسی جماعتوں کی شرکت سے جو ملک کی ترقی وپیشرفت چاہتے ہیں آئندہ سال انتخابات کرانے کےلئےتیار ہیں-

انہوں نے کہا کہ بشاراسد کا کہنا ہے کہ اگر شام کے عوام نے انتخابات میں ان کی شرکت کی مخالفت نہ کی تووہ ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لیں گے - دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شام کےلئے روس کی حمایت تاریخ کا ایک اہم سنگ میل ہے -

شام کے صدر کا کہنا تھا کہ دہشت گرد مستقبل میں علاقے اور پوری دنیا کے لئےخطرہ بنتے جارہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی سے نہ صرف شام بلکہ پوری دنیا محفوظ ہوجائے گی -

شام کے صدر نے ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں کہاکہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں شرکت کریں گے -

اس ملاقات کے بعد روسی پارلیمانی وفد کے سربراہ نے ایک غیرملکی نشریاتی ادارے سے ٹیلی فونی انٹرویو میں کہا کہ شام کے صدر بشاراسد ان سبھی سیاسی جماعتوں کی شرکت سے جو ملک کی ترقی وپیشرفت چاہتے ہیں آئندہ سال انتخابات کرانے کےلئےتیار ہیں-

انہوں نے کہا کہ بشاراسد کا کہنا ہے کہ اگر شام کے عوام نے انتخابات میں ان کی شرکت کی مخالفت نہ کی تووہ ایک بار پھر انتخابات میں حصہ لیں گے -

ٹیگس