بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، عراقی وزیر خارجہ
-
بحران شام کو سیاسی طریقے سے حل کیا جائے، عراقی وزیر خارجہ
عراق کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے ہی حل کرنا ویانا اجلاس کا اصل ایجنڈا ہونا چاہئے۔
عراقی وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے ویانا میں اپنے ایک بیان میں شام کے بحران کے لئے ویانا اجلاس پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ شام کا بحران سیاسی طریقے سے ہی حل ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ شام کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے کے سلسلے میں عراقی حکومت اپنی پوری کوشش کرے گی- ان کا کہنا تھا کہ شام میں امن کی بحالی اورعلاقے دنیا سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں بغداد بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
عراقی وزیرخارجہ نے اس بات پر زوردیتے ہوئے کہ دنیا کے ملکوں کو عراق اور شام میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے متحدہوجانا چاہئے کہاکہ دنیا اس وقت دہشت گرد گروہ کے ساتھ جنگ کا مشاہدہ کررہی ہے اور عراق اور شام دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن اسٹیٹ بنے ہوئے ہیں۔
عراقی وزیرخارجہ نے کہا کہ آج عراق اور شام پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف جنگ کررہے ہیں۔