Oct ۳۱, ۲۰۱۵ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
  • دہشتگردی کے خاتمے تک اقتدار میں رہونگا بشار اسد
    دہشتگردی کے خاتمے تک اقتدار میں رہونگا بشار اسد

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہےکہ وہ دہشتگردی کے خاتمے تک اقتدار میں رہیں گے۔

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی مکمل نابودی تک وہ اقتدار میں رہیں گے۔ الدیار آن لائن کے مطابق صدر بشار اسد نے اقتدار سے ہٹنے کے بارے میں کہا ہے کہ وہ اقتدار سے نہیں ہٹیں گے گرچہ وہ اکیلے پڑجائیں، انہوں نے کہا کہ وہ اکیلے ہی لڑیں گے۔

صدر بشار اسد نے کہا کہ میں اپنی بندوق اٹھا کر آخری لمحے تک اپنے ملک اور شام کی حکومت کا دفاع کروں گا لیکن میں دہشتگردوں اور تکفیریوں کے لئے اقتدار چھوڑکر نہیں ہٹوں گا اور انہیں شام پر حکومت کرنے کا موقع نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کےبعد وہ پارلیمانی انتخابات کرائیں گے اور صدارتی انتخابات میں عوام کی رائے لیں گے۔

صدر بشار اسد نے ان ملکوں کا جو شام کی حمایت کررہے ہیں، بالخصوص روس، ایران اور حزب اللہ کا شکریہ ادا کیا۔

ٹیگس