Nov ۰۷, ۲۰۱۵ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • بحرین میں بم دھماکہ، آل خلیفہ کا منصوبہ بند اقدام
    بحرین میں بم دھماکہ، آل خلیفہ کا منصوبہ بند اقدام

بحرین کی وزارت داخلہ نے اس ملک میں بم دھماکے کی خبر دی ہے-

مرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق بحرین کی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ جمعے کی رات کو الصالحیہ علاقے کے نزدیک شیخ سلمان سڑک پر ایک بم کا دھماکہ ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے- اس سے قبل شائع ہونے والی خبروں میں کہا گیا تھا کہ یہ دھماکہ دارالحکومت منامہ کے نزدیک شیعہ آبادی والے علاقوں " العکر غربی" اور "کرانہ" میں پولیس کے گشتی دستے کے راستے میں ہوا ہے-

یہ ایسی حالت میں ہے کہ بحرین کے عوام اس قسم کے دھماکوں کو آل خلیفہ کی جانب سے منصوبہ بند اقدام قرار دے رہے ہیں کیوں کہ بحرین کی سیکورٹی فورسیز اس سے قبل بھی بحرینی شہریوں کو گرفتار کرنے کا جواز پیش کرنے کے لئے، وسیع پیمانے پر اس طرح کے منصوبے تیار اور نمائشی دھماکے کرچکی ہیں -

بحرین کے سیاسی گروہوں نے اس قسم کے دھماکوں میں بعض شہریوں اور انقلابی جوانوں کی شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سلسلے میں تحقیقات کرانے کے لئے ایک تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا ہے تاہم آل خلیفہ حکومت اس سلسلے میں تعاون سے انکار کر رہی ہے-

ٹیگس