پاکستان کے وزیر اعظم اور قطر کے امیر کے درمیان ٹیلی فونی رابطہ، علاقے کی سلامتی سے متعلق حالات پر تبادلۂ خیال
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو ہوئي ہے جس میں علاقے کی سلامتی سے متعلق حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سحرنیوز/پاکستان: اسلام آباد سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریئٹ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو کی جس میں علاقے میں پائیدار امن و سلامتی کے لئے قطر کی ثالثی کی کوششوں کی قدردانی کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فونی گفتگو میں پاکستان اور قطر کے سربراہوں نے مشرق وسطی کے حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channe
پاکستان کے وزیر اعظم سیکریٹریئٹ کے مطابق میاں شہباز شریف نے علاقے میں امن و استحکام کے تحفظ میں مدد کے لئے اپنے ملک کا مثبت کردار جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔