داعش کے ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے جاری
Nov ۱۴, ۲۰۱۵ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
عراق کے صوبہ الانبار میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
ہمارے نمائندے نے عراقی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عراقی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے الانبار میں مزید علاقے داعش سے آزاد کرالئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الانبار میں فوج اور عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں سنیچر کو البودہیج اور البومناحی نامی دو اہم علاقے داعش سے آزاد کرالئے گئے۔ عراق کے ایک اعلی رتبہ سیکورٹی اہلکار عارف الجنابی نے بتایا ہے کہ اس لڑائی میں داعش کے کم سے کم آٹھ دہشت گرد مارے گئے اور جو بچ گئے تھے انھوں نے راہ فرار اختیار کی ۔ انھوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں فوج ، عوامی رضاکار فورس اور قبائلی فوج کے جنگجووں نے حصہ لیا تھا۔