فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i200812-فلسطینیوں_اور_صیہونی_فوجیوں_کے_درمیان_جھڑپیں
فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۰, ۲۰۱۵ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں
    فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں

فلسطینی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان ایک بار پھر جھڑپیں ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق غرب اردن کے مختلف علاقوں میں جمعہ کو ایک بار پھر فلسطینی نوجوانوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان جھڑپوں میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

ادھر صیہونی فوجیوں نے جمعہ کو غزہ پٹی کے جنوب میں واقع شہر خان یونس میں فلسطینی مظاہرین کی طرف فائرنگ کی اور زہریلی آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ صیہونی فوجیوں کی اس جارحیت میں کم سے کم نو فلسطینی زخمی ہوگئے۔