Dec ۱۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں روس کے ہوائی حملوں میں تین سو بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں روس کے ہوائی حملوں میں تین سو بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی فضائیہ نے بدھ کے روز شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے تین سو بیس سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشنکوف نے نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں روس کے ہوائی حملوں میں تین سو بیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دہشت گرد گروہوں کے تقریبا تیس ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ روس کے بمبار طیاروں نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دہشت گردوں کے پندرہ آئل ٹینکروں اور تیل کی مصنوعات لے جانے والی تقریبا ایک سو گاڑیوں کو نشانہ بنا کر انھیں تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ روس تقریبا ستر دنوں سے شام میں دہشت گردوں کے خلاف ہوائی اور میزائل حملے کر رہا ہے اور وہ اس مقصد کے لیے ساٹھ سے زیادہ جنگی طیارے اور کئی بحری جہاز اور آبدوزیں استعمال کر رہا ہے۔

روس کی مسلح افواج نے اس عرصے کے دوران شام کے مختلف علاقوں میں دہشت گرد گروہوں خاص طور پر داعش کے آٹھ ہزار ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا ہے۔

ٹیگس