امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i202076-امریکا_اور_اسرائیل_کی_جنگی_مشقوں_میں_سعودی_عرب_کی_شرکت
امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشقوں میں سعودی عرب نے بھی شرکت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۹, ۲۰۱۵ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت
    امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشقوں میں سعودی عرب کی شرکت

امریکا اور اسرائیل کی جنگی مشقوں میں سعودی عرب نے بھی شرکت کی ہے۔

میڈیا رپورٹوں میں صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ عامہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں امریکا اور صیہونی حکومت کی مشترکہ جنگی مشقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی حصہ لیا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی ذرائع ابلاغ عامہ نے ان جنگی مشقوں کے تعلق سے خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔ امریکا اور صیہونی حکومت کی مشترکہ جنگی مشقوں میں علاقے میں امریکی اتحاد کے دشمنوں کے خلاف فضائی جنگ کی مشقیں انجام دی گئیں ۔

امریکا اور اسرائیل کی ان مشترکہ جنگی مشقوں میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے علاوہ چند دیگر عرب ملکوں نے بھی حصہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے باہمی روابط میں گزشتہ برسوں کے دوران خفیہ طور پر وسعت آئی ہے اور سعودی شہزادوں نے غرب اردن میں غیر قانونی اور غاصبانہ صیہونی کالونیوں کی تعمیر کے لیے کافی بھاری رقم صیہونی حکومت کو دی ہے۔