Dec ۲۵, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • شام: داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے پر فوج کا قبضہ
    شام: داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے کارخانے پر فوج کا قبضہ

شامی فوج کے خصوصی دستے نے انتہائی خفیہ آپریشن کے دوران داعش کے کیمیائی ہتھیاروں کے ایک کارخانے کا پتہ لگانے کے بعد اس پر قبضہ کرلیا ہے۔

دمشق میں عسکری ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کارروائی شمالی صوبے لاذقیہ کے علاقے دغدغان فارم میں کی گئی جہاں داعش کے دہشت گردوں نے اپنا خفیہ اڈا قائم کر رکھا تھا۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ داعش کے اس خفیہ اڈے سے کیمیائی ہتھیار بنانے میں استعمال ہونے والے مخصوص آلات کے علاوہ بڑی مقدار میں گیس ماسک بھی برآمد ہوئے ہیں۔

داعش کے اس خفیہ اڈے سے ترکی ، سعودی عرب، قطر اور امریکہ کے تیار کردہ میڈیکل آلات اور وسائل سے لیس ایک مکمل فیلڈ ہاسپٹل اور آپریشن تھیٹر بھی برآمد ہوا ہے۔

ٹیگس