Dec ۳۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے رضاکار فورس کی مدد سے منگل کو صوبہ لاذقیہ کے برج القصاب علاقے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
    شامی فوج نے رضاکار فورس کی مدد سے منگل کو صوبہ لاذقیہ کے برج القصاب علاقے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔

شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے دہشت گردوں کے مقابلے میں بھاری کامیابی حاصل کرتے ہوئے کئی علاقوں کو آزاد کرا لیا ہے-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضا کار فورس نے صوبہ حمص میں دہشت گردوں کے اسلحے کے گوداموں کو اپنے کنٹرول میں لینے کے ساتھ ہی حوارین دیہات اور ماہین کالونی کو آزاد کرا لیا ہے-

رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے رضاکار فورس کی مدد سے منگل کو صوبہ لاذقیہ کے برج القصاب علاقے کو بھی اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے- جبکہ صوبہ درعا کے الشیخ مسکن شہر کے قریب واقع ایک فوجی اڈے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا گیا ہے- شام کے ایک ذریعے نے اپنا نام ظاہر نہ کئے جانے کی شرط پر سانا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ شامی فوج نے اس آپریشن میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیوں کو تباہ اور انھیں بھاری جانی نقصان پہنچایا ہے- دہشت گردوں کے قبضے سے شہر شیخ مسکین کی آزادی کے ساتھ ہی فوج نے درعا- دمشق روڈ اور بصرالحریر اور " نوی " شہروں کے مابین دیگر اسٹریٹیجک راستوں پر بھی مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے- اس رپورٹ کے مطابق شام کی فضائیہ نے بھی شہر دیرالزور کے دو علاقوں میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے-

ٹیگس