شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ سے ملاقات کی
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی مستورا نے تہران میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
اسٹیفن ڈی مستورا شام کی صورتحال پر ایرانی حکام سے صلاح و مشورے کی غرض سے اتوار کی صبح تہران پہنچے تھے۔ تہران پہنچنے کے فورا بعد انہوں نے ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین امیرعبداللھیان سے ملاقات کی ۔
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائند اسٹیفن ڈی مستورا نے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف سے بھی ملاقات اور گفتکو کی ہے۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز انہوں نے دمشق میں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے ملاقات اور گفتگو کی تھی۔
اسٹیفن ڈی مستورا کا دورہ ایران شام کے بارے میں امن مذاکرات کے تناظر میں انجام پا رہا ہے۔ توقع ہےکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں شام کی حکومت اور مخالفین کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور پچیس جنوری کو جنیوا میں ہوگا۔