Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۲۰:۴۰ Asia/Tehran
  • شام: فوج نے ملک کے شمال مغرب میں مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا

شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ملک کے شمال مغرب میں مزید علاقوں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

المیادین ٹیلی ویژن نے خبردی ہے کہ شامی فوج نے لاذقیہ شہر کے مضافات میں واقع السودہ گاؤں اور کمین السودہ علاقے پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے -

خبروں میں بتایا گیا ہے کہ شامی فوج اس وقت السکریہ شہر کی جانب سے لاذقیہ کے شمالی مضافات میں واقع ربیعہ علاقے کی جانب پیش قدمی کررہی ہے -

ادھر شامی فوج الغنمیہ شہر کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کے بعد صوبہ لاذقیہ کے شہر الحور کی جانب پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے - شامی فوج نے اس علاقے میں بیت میرو پہاڑیوں پر بھی کنٹرول کرلیا ہے -

علاوہ ازیں شامی فوج حلب - لاذقیہ شاہراہ پر واقع خان الجوز نامی اسٹریٹیجک شہر کی جانب بھی آگے بڑھ رہی ہے -

دوسری جانب شامی فوج نے صوبہ درعا کے شیخ مسکین میں دہشت گرد گروہ جبہہ النصرہ کے ٹھکانوں پر شدید حملہ کرکے انہیں تباہ کردیا ہے جبکہ حلب اور اس کے مضافات میں بھی دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو منہدم کردیا ہے -

ٹیگس