Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • شام کے چیف آف آرمی اسٹاف علی عبداللہ ایوب نے  اس بات کا یقین دلایا ہے کہ شامی فوج، اپنے عزائم پورے کرنے میں کامیاب رہے گی۔
    شام کے چیف آف آرمی اسٹاف علی عبداللہ ایوب نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ شامی فوج، اپنے عزائم پورے کرنے میں کامیاب رہے گی۔

شام کے چیف آف آرمی اسٹاف نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ شامی قوم کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کے چیف آف آرمی اسٹاف علی عبداللہ ایوب نے حلب میں فوجی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ شامی فوج، اپنے عزائم پورے کرنے میں کامیاب رہے گی اور اس نے اس بات کا تہیہ کر رکھا ہے کہ وہ شامی قوم کے حقوق کا دفاع کرتی رہے گی۔

شام کے آرمی چیف علی عبداللہ ایوب نے کہا کہ شامی فوج کا سب سے بڑا ہتھیار شامی قوم کی استقامت، فوج کی بہادری اور صدر مملکت بشار اسد کی حکمت عملی ہے۔

واضح رہے کہ شمالی شام میں واقع حلب کے علاقے میں شامی فوج اور مسلح دہشت گرد گروہوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ شام کی تبدیلیوں میں حلب کا کردار بہت زیادہ اہمیت رکھتا ہے اس لئے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے، شامی فوج کے مقابلے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے مستحکم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ حلب میں شامی فوج کو مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

ٹیگس