Sep ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی ظالم و جابر حکومت کی طرف سے بحرینی عوام کے پرامن اجتماعات کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی ظالم و جابر حکومت کی طرف سے بحرینی عوام کے پرامن اجتماعات کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں گرفتاریاں جاری رہنے کی مذمت کی ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے اور بحرینی حکومت کی طرف سے بحرین کے شیعہ مسلمانوں کے مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بحرین کے امور کے کوآرڈینیٹر" ایریل بلوٹیگن  Blutigen" نے  آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی شہریت ختم کرنے کے اقدام کو ظالمانہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بحرینی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کو اپنا دفاع کرنے کا حق نہیں دیا اور بحرینی حکومت کا یہ اقدام ظالمانہ اور قابل مذمت ہے-

بلوٹیگن نے مزید کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل گرفتاریوں کی نئی لہر شروع ہونے کی مذمت کرتی ہے اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتی ہے-

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں بحرین کے امور کے کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس وقت بحرین میں عوام کو سرکوب کئے جانے کے عمل میں شدت آنے اور لوگوں کے سفروں پر پابندی اور انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہ دیے جانے کا بہت زیادہ مشاہدہ کیا جا رہا ہے-

ایریل بلوٹیگن نے کہا کہ میرے خیال میں بحرینی حکومت کا یہ اقدام، جنیوا میں انسانی حقوق کی کونسل کے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بحرین کے سرگرم کارکنوں اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں کو شرکت سے روکنے کے لئے انجام پا رہا ہے-

اطلاعات کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بحرین کی ظالم و جابر حکومت کی طرف سے بحرینی عوام کے پرامن اجتماعات کے خلاف کارروائی اور بحرین کے ساٹھ علماء کو حاضر کرنے کے اقدام کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی قراردیا ہے۔

 

ٹیگس