شام میں تیس ہزار سے زیادہ دہشت گرد، برسرپیکار ہیں : بثینہ شعبان
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i250105-شام_میں_تیس_ہزار_سے_زیادہ_دہشت_گرد_برسرپیکار_ہیں_بثینہ_شعبان
شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے تیس ہزار سے زیادہ دہشت گرد شام لائے گئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۱ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر،  بثینہ شعبان
    شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر، بثینہ شعبان

شام کے صدر بشار اسد کی سیاسی مشیر نے کہا ہے کہ بیرونی ممالک سے تیس ہزار سے زیادہ دہشت گرد شام لائے گئے ہیں-

شام کے صدر کی مشیر بثینہ شعبان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام کی جنگ داخلی نہیں ہے اور یہ جنگ روز بروز شامی عوام کی زندگی برباد کررہی ہے کیونکہ یہ جنگ اس ملک پر مسلط کی گئی ہے- بثینہ شعبان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس جنگ میں کامیابی جنگ رکنے کی صورت میں ہی ممکن ہے اور دہشت گردوں کو بھی جنگ بندی کی پابندی کرنا چاہئے تاکہ شام میں جنگ و خونریزی کا سلسلہ ختم ہو-

بشاراسد کی مشیر نے کہا کہ شامی حکومت روس اور امریکہ کے درمیان ہرطرح کے سمجھوتے پرراضی تھی اور اس نے کوئی مخالفت نہیں کی ہے بلکہ یہ دہشت گرد ہیں جنھوں نے ہربار سمجھوتے کی مخالفت کی ہے-

بثینہ شعبان نے شام میں نوفلائی زون کے منصوبے کو مسترد کردیا اور کہا کہ ہرطرح کا نوفلائی زون قائم کرنا شام کے اقتداراعلی اورخود مختاری کے خلاف ہے-

بشاراسد کے مخالفین اور دہشت گردوں کے حامی شام میں نوفلائی زون قائم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ جنگ کو دہشت گردوں اور مسلح مخالفین کے حق میں موڑ دیں-