یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی طیاروں کی بمباری
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i251269-یمن_کے_رہائشی_علاقوں_پر_سعودی_طیاروں_کی_بمباری
سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۰۶:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی جنگی طیاروں نے کئی مرتبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں اور صوبہ تعز کے شہر المخا کے بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے-
    سعودی جنگی طیاروں نے کئی مرتبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں اور صوبہ تعز کے شہر المخا کے بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے-

سعودی لڑاکا طیاروں نے یمن پر حملہ جاری رکھتے ہوئے اس ملک کے مختلف رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے-

یمن کی نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق سعودی لڑاکا طیاروں نے ہفتے کے روز یمن کے دارالحکومت صنعا کے عطان علاقے پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہوگئے -

 صوبہ صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری میں ایک یمنی شہری شہید ہوگیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے -

سعودی جنگی طیاروں نے کئی مرتبہ الحدیدہ کے رہائشی علاقوں اور صوبہ تعز کے شہر المخا کے بجلی گھر کو بھی نشانہ بنایا ہے-

اسی طرح صوبہ حجہ کے شہروں میدی اور حرض نیز صوبہ جوف کے الغیل شہر کے رہائشی علاقوں پر بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے بمباری کی ہے-

لبنان  کے المیادین ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوب مغربی یمن کے شہر المخا کے ساحل پر متحدہ عرب امارات کی جنگی کشتی پر یمنی فوج کے میزائل حملے میں بائیس اماراتی فوجی ہلاک ہوگئے-

یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان نے کہا ہے کہ یمنی فوج ہر اس فوجی کشتی یا جہاز کو تباہ کردے گی جو اس ملک کے علاقے کی آبی سرحدوں کو عبور کرے گا-