عراق میں دسیوں داعش دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/middle_east-i251293-عراق_میں_دسیوں_داعش_دہشت_گرد_ہلاک
عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • عراقی فوج نے شہر الرمادی کے شمالی علاقے البو ریشہ میں بھی داعش کے چند اہم کمانڈروں سمیت دسیوں داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-
    عراقی فوج نے شہر الرمادی کے شمالی علاقے البو ریشہ میں بھی داعش کے چند اہم کمانڈروں سمیت دسیوں داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

عراقی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے داعش کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے-

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبے الانبار کےآپریشن کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ عراقی فضائیہ نے اتوار کو شہر الرمادی کے علاقے "البوعلی الجاسم " میں داعش کے ٹھکانے پر حملہ کرکے داعش کے تیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -

عراقی فوج نے شہر الرمادی کے شمالی علاقے البو ریشہ میں بھی داعش کے چند اہم کمانڈروں سمیت دسیوں داعشیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا-

عراق کی بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم نے بھی البوریشہ کے علاقے میں عمارتوں میں رکھے گئے بموں کو ناکارہ بنا دیا ہے-

عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ عوامی رضاکار فورس نے شمالی عراق کے صوبے صلاح الدین کے شہر شرقاط میں گھروں کو دھماکہ خیز مواد سے صاف کرنے کی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں ہتھیار اور دھماکہ خیز مواد برآمد کئے ہیں-