Oct ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۹ Asia/Tehran
  • روس کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حماہ میں  الصِّفر فوجی اڈے پر حملہ کرکے دہشت گردوں کے پچاس کمانڈروں سمیت بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -
    روس کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حماہ میں الصِّفر فوجی اڈے پر حملہ کرکے دہشت گردوں کے پچاس کمانڈروں سمیت بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -

شام میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس اور شام کے جنگی طیاروں کے حملوں کے نتیجے میں، دسیوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

العالم کی رپورٹ کے مطابق روس کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ حماہ میں  الصِّفر فوجی اڈے پر حملہ کرکے دہشت گردوں کے پچاس کمانڈروں سمیت بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کردیا -

اسی طرح شامی ذرائع ابلاغ نے شام کے دو صوبوں درعا اور حلب میں دہشت گردوں کے تین سرغنوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے- یہ دہشت گرد احرارالشام سے وابستہ تھے-

شامی فوج نے اتوار کو بھی احرارالشام کی متعدد گاڑیوں پر میزائل داغے اور ان کو تباہ کردیا -

احرارالشام دہشت گرد گروہ چار دہشت گرد گروہوں سے تشکیل پایا ہے - یہ گروہ اپنی بیشتر سرگرمیاں ادلب، حماہ اور حلب صوبوں میں انجام دے رہا ہے-

ٹیگس