یک طرفہ سمجھوتوں کا دور ختم ہوگیا : ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ
https://urdu.sahartv.ir/news/news-i453808-یک_طرفہ_سمجھوتوں_کا_دور_ختم_ہوگیا_ایران_کی_مذاکراتی_ٹیم_کے_سربراہ
اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یک طرفہ سمجھوتوں کا دور ختم ہوگیا ہے ۔
(last modified 2026-07-12T08:17:18+00:00 )
Jul ۱۲, ۲۰۲۶ ۱۱:۴۷ Asia/Tehran
  • یک طرفہ سمجھوتوں کا دور ختم ہوگیا : ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ یک طرفہ سمجھوتوں کا دور ختم ہوگیا ہے ۔

  سحرنیوز/ایران:   اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اب یا آپ اپنے وعدے پر عمل کریں گے یا عمل نہ کرنے کی قیمت ادا کریں گے

 اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے اتوار کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ یک طرفہ سمجھوتوں کا دور ختم ہوگیا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں لکھا ہے کہ " ہم نے آپ سے کہا تھا کہ اپنے قول اور وعدوں پر عمل کریں ورنہ عمل نہ کرنے کی قیمت چکانی پڑے گی۔ اب حقیقت کا سامنا کریں۔"

 ایران کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ، 14 نکاتی مفاہمتی یاد داشت کی شق 5 کا ایک حصہ بھی شیئر کیا ہے جس میں ایرانی تدابیر کی پابندی کے ساتھ آبنائے ہرمز کھولنے کی بات کی گئی ہے۔