Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ کی ملاقات
    پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ کی ملاقات

پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے ملاقات کرکے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں گفتگو کی ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے بدھ کو لندن میں برطانوی وزیر داخلہ " ٹریسا مئی " سے ملاقات میں تمام میدانوں میں پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات میں فروغ کی خواہش ظاہر کی-
نثار علی خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے کوششوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو اسلام کے خلاف جنگ اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کا سلسلہ روکنا چاہئے-

پاکستان کے وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے اور مسلمانوں کو اس مسئلے سے نمٹنے کا حصہ بننا چاہیئے- نثار علی خان نے دہشت گرد گروہوں کے لئے فنڈ کی فراہمی کا سلسلہ روکے جانے کے لئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا- اس ملاقات میں ٹریسا مئی نے بھی پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لئے انجام پانے والی کوششوں کی حمایت پر تاکید کی-
پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے داخلہ نے دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے بارے میں بھی صلاح و مشورہ کیا-
az27082015

ٹیگس