اوآئی سی کے سیکریٹری جنرل کا دورہ پاکستان
Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
-
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل، علاقائی مسائل پربات چیت کے لئے، پاکستان پہنچ گئے۔
او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد امین مدنی نے اسلام آباد پہنچ کر وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز سے ملاقات کی اور بین الاقوامی امور اور قومی سلامتی سمیت علاقے کے اہمترین مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران اسلامی ممالک کو درپیش مسائل پربھی بات چیت ہوئی اور دنیا اور عالم اسلام سے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے اس دوران پاکستان کے وزیراعظم کی جانب سے ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم رکھنے کے جذبے کا بھی خیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ تین مہینے بعد پاکستان میں او آئی سی کا سائنس و ٹیکنالوجی اجلاس بھی منعقدہونے والا ہے۔ اس ملاقات میں مذکورہ اجلاس کے انعقاد کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔