Aug ۳۰, ۲۰۱۵ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس (فائل فوٹو)
    امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس (فائل فوٹو)

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس نے پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا ہے

امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیرسوزن رائس نے اتوارکے دن اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

 جن امورپربات چیت کی گئی ان میں دوطرفہ تعلقات نیز پاکستان اورافغاستان کے تعلقات شامل تھے۔

ملاقات میں پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کے اکتوبر کے آخری ہفتے میں متوقع امریکی دورے کے ایجنڈے کا موضوع بھی زیر بحث آیا۔ امریکہ کی قومی سلامتی کی مشیر سوزن رائس کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا۔ اس ملاقات میں پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن بھی موجود تھے۔ جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور خارجہ امور سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ اعزاز چودھری پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ موجود تھے۔

ٹیگس