کراچی کے اسکول میں قتل اور خودکشی
Sep ۰۱, ۲۰۱۵ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
کراچی کے ایک اسکول میں کمسن طالب علم نے ساتھی طالبہ کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کر لی۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں واقع گلشن فاطمہ نامی نجی اسکول میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ اسکول کے سولہ سالہ طالبعلم نے ہم جماعت طالبہ کو اس وقت گولی مارکر قتل کردیا جب اسکول کی اسمبلی جاری تھی اور کلاس میں ان دونوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں تھا۔ کہا جارہا ہے کہ طالبعلم نے اپنی ساتھی کو گولی مارنے کے فوری بعد خود کشی کر لی۔کراچی کے کسی بھی اسکول میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قتل اور خود کشی کے اس غیر معمولی واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کی غرض سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول اور اس کی گولیوں کے دو خول بھی ملے ہیں۔