Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان: الطاف حسین کواشتہاری مجرم قرار دے دیا گيا

پاکستان میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سربراہ کو اشتہاری مجرم قرار دے دیا ہے

کراچی سے جیوٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کے کیس کے تفتیشی افسر کو الزامات کے بارے میں بائیس ستمبر تک اپنی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے-

 رپورٹ کے مطابق خصوصی عدالت میں الطاف حسین کی طرف سے رینجرز کو دھمکی دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی- 

سماعت کے دوران تفتیشی افسرنے رپورٹ پیش کی کہ متحدہ قومی مومنٹ کے سربراہ پاکستان میں قیام پذیرنہیں ہیں اور ان کی گرفتاری اوران پرعائد الزامات کی تحقیقات کا امکان نہیں ہے-

 رینجرز کے ترجمان کرنل طاہرمحمود کی شکایت کے بعد عدالت نے گزشتہ پانچ اگست کو الطاف حسین کی گرفتاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے تھے-

 الطاف حسین پر، جو برطانیہ میں خودساختہ جلا وطنی کی زندگی گزاررہے ہیں، پاکستان کے صوبہ سندھ میں رینجرز کو دھمکی دینے کا الزام ہے-

ٹیگس