Sep ۰۸, ۲۰۱۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • اردو کو بطورسرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم
    اردو کو بطورسرکاری زبان نافذ کرنے کا حکم

پاکستان کی عدالت عظمی نے اردو کو سرکاری زبان کے طور پر فوری نافذ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پاکستان کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم عدالت عظمی کے تین رکنی فل بینچ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے سے متعلق ایک کیس کو نمٹاتے ہوئے یہ حکم جاری کیا ہے۔

عدالت عظمی کے فیصلے میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملکی آئین کی شق دوسو باون کو فوری طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پاکستان کے آئین کی شق دو سو باون میں اردو کو ملک کی سرکاری اور دفتری زبان قراردیا گیا ہے۔

عدالت عظمی کے اس حکم کے تحت پاکستان کے صدر، وزیراعظم اور وزراء بھی، اندرون اور بیرون ملک صرف اردو زبان میں تقریر کرنے کے مجاز ہوں گے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال مئی میں پاکستان کی وفاقی کابینہ نے بھی ملک کی قومی زبان اردو کو سرکاری زبان بنانے کے احکامات جاری کیے تھے۔



ٹیگس