ازبکستان براستہ پاکستان ٹرانزٹ ٹرین کا آغاز
Sep ۱۵, ۲۰۱۵ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
ازبکستان کی گندھک کی پہلی کھیپ ایران کے راستے سے پاکستان بھیج دی گئی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے محکمہ ریلوے کے شعبہ تعلقات عامہ کی رپورٹ کے مطابق، ازبکستان سے گندھک لانے والی پہلی ٹرانزٹ ٹرین شمالی ایران کے سرحدی علاقے سرخس سے پیر کے روز زاہدان پہنچی تھی۔ جہاں ازبکستان سے لائی جانے والی گندھک پہلی کھیپ کو دوسری ٹرین پر لاد کر لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ اس طرح ازبکستان براستہ ایران ٹرانزٹ ٹرین کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔ادھر ایران ریلوے کے شعبہ بین الاقوامی تجارت کے ڈائریکٹر مرتضی علی احمدی نے بتایا ہے کہ سرخس، زاہدان اور میرجاوہ کے درمیان بین الاقوامی نقل و حمل اور ٹرانزٹ میں وسعت لانے کے مقصد سے کھاد لادنے کے لئے پینتیس فیصد اور گندھک کے لئے چالیس فیصد رعایت مد نظر رکھی گئی ہے۔ مرتضی علی احمدی نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں زاہدان کے ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کر دیا جائے گا۔