Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف
    پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف

پاکستان کے وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کے حل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو فوری، مستقل اور پائیدار بنیادوں حل کیا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ " پاکستان اور ہندوستان کے درمیان مسئلہ کشمیر ایک بنیادی مسئلہ ہے اور اس کے فوری حل کے لیے اس پر ہر فورم میں بات چیت ہونی چاہیے۔"
اے ایف پی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے کہا کہ "دونوں ممالک کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ وہ مسئلہ کشمیر پر جلد بات چیت شروع کریں۔"
پاکستان کے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک خطے میں قیام امن کے لیے افغانستان سے رابطے میں ہے اور دونوں ملکوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ اور خطے سے اس لعنت کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بروئے کار لانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔


ٹیگس