Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۳۸ Asia/Tehran
  • پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار
    پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ڈان ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ہفتے کے دن اپنی ایک رپورٹ میں افغانستان اور پاکستان میں پولیو کے مزید کیسز سامنے آنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دو ممالک میں اس بیماری کا خاتمہ نہ ہونا دوسرے ممالک کے لئے خطرہ ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان ہی ایسے ممالک ہیں جہاں پولیو کی بیماری عام ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی یہ رپورٹ نائیجیریا میں پولیو کے خاتمے کی مناسبت سے جاری کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں پولیو کے خاتمے کے لئے حکومتوں اور این جی اوز کے بھرپور باہمی تعاون کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔
پاکستان اور افغانستان میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ طالبان ہیں۔ وہ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والوں کو جان سے مار ڈالنے کی دھمکیاں دیتے رہتے ہیں اور اب تک ایسے متعدد افراد کو موت کے گھاٹ اتار چکے ہیں۔

ٹیگس