پاکستان کا کشمیر میں رائے شماری کرانے کا مطالبہ
Sep ۲۷, ۲۰۱۵ ۲۰:۳۹ Asia/Tehran
پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ سے کشمیر میں رائے شماری کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے کشمیر میں رائے شماری کرائے جانے کا مطالبہ نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا۔ اس رپوٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم نے تنازعہِ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل درآ مد کرانے پر بھی زوردیا۔اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدی کشیدگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےمذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان سرحدوں پر کشیدگی کے باعث دونوں ملکوں کے درمیان امن مذاکرات ایک بار پھر تعلطل کا شکار ہوگئے ہیں۔ دونوں ممالک کشمیر پر اپنی ملکیت کا دعوی کرتے ہیں اور اس معاملے دو جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔