کراچی میں دو پولیس اہلکار ہلاک
پاکستان کے شہر کراچی میں مسلح دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
پاکستانی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں پولیس کی گشتی ٹیم پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے-
پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تاہم ان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں- درایں اثنا آئی جی سندہ حیدر جمالی نے پولیس اہلکاروں کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نارتھ ناظم آباد حلقے کے بعض پولیس حکام کو معطل کر دیا ہے-
شہر کراچی جسے پاکستان کا اقتصادی دارالحکومت کہا جاتا ہے ایک عرصے سے مسلح گروہوں کے درمیان تصادم کا میدان بنا ہوا ہے- حکومت پاکستان نے کراچی میں امن و امان بحال کرنے کے لئے آپریشن شروع کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس کا خاطر خواہ نتیجہ نہیں نکلا ہے-