Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۵ Asia/Tehran
  • خیبرپختونخوا کے ساتھ ناانصافی ختم کی جائے ؛ پی ٹی آئی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ

پاکستان تحریک انصاف نے وفاقی حکومت سے صوبہ خیبرپختونخوا کے ساتھ نا انصافی بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے

سحرنیوز/پاکستان  اسلام آباد میں حزب اختلاف کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ملک کے سبھی ادارے آئین کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبہ خیبرپختونخوا کا این ایف سی میں حصہ ہے وہ دیا جائے۔

ہمیں فالو کریں

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok

پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے الزام لگایا کہ خیبرپختونخوا کو فاٹا کے انضمام کے بعد اس کا جائز حصہ نہیں دیا جارہا ہے اور گیس کی رائلٹی سمیت صوبے کے سبھی وسائل روک لئے گئے ہیں۔

انہوں نے اسی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا بھی اعلان کیا ۔

 

ٹیگس