Oct ۳۱, ۲۰۱۵ ۲۰:۱۹ Asia/Tehran
  • سندھ میں بلدیاتی حلقے میدان جنگ بن گے، متعدد ہلاکتیں
    سندھ میں بلدیاتی حلقے میدان جنگ بن گے، متعدد ہلاکتیں

پاکستان کے سندھ اور پنجاب صوبوں میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مختلف علاقے میدان جنگ بنے رہے۔

بلدیاتی الیکشن کی پولنگ کے دوران سب سے خونی تصادم سندھ کے علاقے رانی پور میں ہوا جہاں پیپلزپارٹی اور فنکشنل لیگ کے حامیوں کے درمیان فائرنگ میں گیارہ افراد ہلاک ہوگئے- سندھ کے ہی علاقے خیرپور میں بھی فائرنگ سے فنکشنل لیگ کا ایک کارکن ہلاک ہوگیا جس کے بعد فوج کو طلب کرنا پڑا -


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پرتشدد واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس اور متعلقہ اداروں سے رپورٹ طلب کرلی ہے -


دوسری جانب پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پولنگ کا وقت ختم ہونے سے پہلے تک لڑائی جھگڑا اور فساد نہیں رک سکا تھا - فیصل آباد میں دوگروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس کے دوران خواتین بھی ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوگئیں -


پنجاب کے شہر گجرات میں بھی پولنگ کے دوران دوگروہوں کے درمیان تصادم کی اطلاع ہے اس موقع پر پولیس نے دونوں ہی گروہوں کے خلاف زبردست لاٹھی چارج کیا -

ٹیگس