پاکستان کے صوبہ پنجاب میں دو پارٹیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد زخمی
پاکستان کے صوبہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران دو جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لڑائی میں چھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ڈان خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس نے جمعرات کے دن کہا ہے کہ صوبہ پنجا ب کے مختلف شہروں میں دو حریف جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں۔
جس کے بعد پولیس نے ان مقامات پر پہنچ کر امن قائم کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق پاکستانی پولیس نے صوبہ پنجاب میں دو افراد کو جعلی ووٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبوں پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے پیش نظر منگل کے دن سے حفاظتی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔
پاکستان کے پنجاب اور سندھ کے صوبوں میں جن مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے وہاں فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے بارہ اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغاز جمعرات کے دن ہوا۔