پاکستانی عوام سے اس ملک کے ایک فوجی جنرل کی اپیل
پاکستان کے ایک فوجی کمانڈر نے اپنے ملک کے عوام سے دہشت گردی کے مقابلے میں مکمل طور پر متحد ہو جانے کی اپیل کی ہے۔
پاکستانی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک کمانڈر جنرل نوید مختار نے اپنے ملک کے صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ دہشت گردی کے مقابلے میں پاکستانی عوام کو مکمل طور پر متحد ہوجانا چاہئے، اعلان کیا ہے کہ پاکستانی فوج، دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے خون کو پامال نہیں ہونے دے گی۔
پاکستان کے اس فوجی کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ کئے جانے تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستانی فوج کے رابطہ دفتر نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ قبائلی علاقوں میں گذشتہ ڈیڑھ برس کے دوران فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں تین ہزار، چار سو، دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ اس عرصے کے دوران دہشت گردوں کے خلاف تیرہ ہزار، دو سو، آپریشن کئے گئے اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث اکّیس ہزار، ایک سو ترانوے، مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ جون دو ہزار چودہ سے پاکستان کے مختلف قبائلی علاقوں میں اس ملک کی فوج کا آپریشن جاری ہے۔