سندھ رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی توسیع
پاکستانی وزارت داخلہ نے سندھ رینجرز کے اختیارات میں دو ماہ کی دنوں کی توسیع کر دی۔اس بات کا فیصلہ پاکستان کے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی صدارت میں ہونے والے ایک اجلاس کیا گیا۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق اجلاس میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر تفصیلی غور و خوض کے بعد ساٹھ دن کی مزید توسیع کردی گئی۔
وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سندھ رینجرز کے وہی اختیارات ہوں گے جو پہلے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں سندھ حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ رینجرز کراچی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کام کر رہی ہے جو کہ وفاق کا قانون ہے اور اس میں سندھ اسمبلی کوئی تبدیلی نہیں کرسکتی۔
سندھ کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ نے کچھ دن پہلے وزارت داخلہ کے نام ایک سمری میں محدود اختیارات کے ساتھ رینجرز کے قیام میں توسیع کی سفارش کی تھی۔