Jan ۱۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • بعض ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان کی دھڑے بندی ہونے کے بعد ملا محمد عالم نے طالبان کے نئے لیڈر کے مخالفین کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا۔
    بعض ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان کی دھڑے بندی ہونے کے بعد ملا محمد عالم نے طالبان کے نئے لیڈر کے مخالفین کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا۔

طالبان نے پاکستان کے شہر کوئٹہ میں اپنے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

افغانستان اور پاکستان کے طالبان کے بعض قریبی ذرائع نے ہفتے کے دن اس بات کی تصدیق کر دی کہ طالبان کا کمانڈر ملا محمد عالم کوئٹہ شہر سے اس شہر کے مضافاتی علاقے کچلاخ میں واقع اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اسے ہلاک کردیا۔ اگرچہ کوئٹہ کونسل کا رکن ملا محمد عالم طالبان کے اہم لیڈروں میں شمار نہیں ہوتا تھا لیکن طالبان کے قریبی ذرائع اسے جنوبی افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر قرار دیتے ہیں۔

وہ طالبان کے نئے لیڈر ملا منصور کے قریبی افراد میں سے تھا۔ بعض ذرائع نے کہا ہے کہ طالبان کی دھڑے بندی ہونے کے بعد ملا محمد عالم نے طالبان کے نئے لیڈر کے مخالفین کو کچلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس اہم کمانڈر کی ہلاکت کے بعد طالبان کی آپس کی لڑائیوں کا ایک نیا مرحلہ شروع ہو جائے گا ۔ ملا عمر کی جانشینی کے مسئلے پر شروع ہونے والی لڑائیاں ملا اختر منصور کی قیادت والے طالبان کے دھڑے کی ایک بڑی مشکل میں تبدیل ہو چکی ہیں۔

ٹیگس