Jan ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • بچوں کی اموات پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی قلت، قحط اور صحت کی ناکافی سہولیات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔
    بچوں کی اموات پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی قلت، قحط اور صحت کی ناکافی سہولیات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

پاکستان میں سو سے زائد بچوں کی ہلاکت پر این سی ایچ آر نے سندھ کے چیف سیکریٹری سے رپورٹ طلب کر لی ہے-

پاکستان کے صووبہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر میں سو سے زائد نومولود بچوں کی ہلاکت پر نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (این سی ایچ آر) نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے سندھ کے چیف سیکریٹری سے تین فروری تک رپورٹ طلب کرلی۔

کمیشن نے تھر میں بچوں کی بڑھتی ہوئی اموات پر خدشات کا اظہار کیا، یہ اموات پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں، غذائی قلت، قحط اور صحت کی ناکافی سہولیات کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔

این سی ایچ آر کے چار رکنی بینچ نے ایک تحقیقاتی ٹیم کو بھی تھر بھیجنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو اولین ترجیح دی ہے۔

ٹیگس