Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۱۱:۲۱ Asia/Tehran
  • پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف: بعض ملکوں کی مداخلت کی بنا پر پاکستان کے بعض علاقوں میں بدامنی پائی جاتی ہے۔
    پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف: بعض ملکوں کی مداخلت کی بنا پر پاکستان کے بعض علاقوں میں بدامنی پائی جاتی ہے۔

پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اندرون و بیرون ملک سے مالی مدد و حمایت کی بدولت ملک میں عام شہریوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں ایک بیان میں کہا ہے کہ بعض ملکوں کی مداخلت کی بنا پر پاکستان کے بعض علاقوں میں بدامنی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ دشمن، پاکستان میں بدامنی پھیلانے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے دہشت گردوں کے ساتھ تعاون کے علاوہ ان کو ہتھیار بھی فراہم کر رہے ہیں تاکہ یہ دہشت گرد، پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام کو نشانہ بنا سکیں۔

جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستان کا صوبے بلوچستان، بعض علاقائی اور عالمی طاقتوں کے لئے پراکسی وار کے میدان میں تبدیل ہو گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا اور امن و استحکام کے قیام کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ جنوری دو ہزار پندرہ سے دہشت گردوں کے ایک سو انہتّر ٹھکانوں پر سیکورٹی فورسز کے حملوں میں چار ہزار چوہتّر دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک سو باون فوجی اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔

ٹیگس