Feb ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۷:۱۰ Asia/Tehran
  • دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے : پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف

پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے اور دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا ہے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں کاؤنٹر ٹیررازم ٹریننگ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کو ایک بین الاقوامی مسئلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی ملک اور مذہب نہیں ہوتا ہے۔

پاکستانی آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف مربوط عالمی رد عمل کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ جنرل راحیل شریف نے پاکستان، سری لنکا اور مالدیپ کی مشترکہ مشقوں ایگل ڈیش ون کا بھی معائنہ کیا۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی ان مشقوں کے دوران انسداد دہشت گردی آپریشن پر توجہ مرکوز کی گئی اور دہشت گردی کے خلاف تجربات ایک دوسرے سے شیئر کئے گئے۔

ٹیگس