Feb ۱۲, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۶ Asia/Tehran
  • پاکستان انٹرنیشنل ایر لائیںز کے ہڑتالی ملازمین کے خلاف حکومتی کارروائی

پاکستان انٹرنیشنل ایرلائینز کے ایک سو پینسٹھ ہڑتالی ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

ڈان نیوز کی ویب سائیٹ کے مطابق پی آئی اے نے جمعرت کو ایک سو پینسٹھ ہڑتالی ملازمین میں سے گیارہ کو برطرف کردیا۔ یہ اقدام پی آئی اے کی آٹھ سو نیشنل اور انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کئےجانے کے بعد کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کے ان گیارہ ملازمین کو کمپنی اور حکومت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں برخواست کیا گیا ہے۔ یہ افراد ہڑتال میں آگے آگے تھے۔ پی آئی اے نے کراچی، لاہور، پیشاور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں بھی تیس ملازمین کو شو کاز نوٹس دئے ہیں۔

واضح رہے منگل کو کراچی میں ہڑتالی ملازمین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں دو افراد کے مارے جانے کے بعد پی آئی اے کے سربراہ ناصر جعفر نے استعفی دیدیا تھا۔ پی آئی اے کے ملازمین اس کی نجکاری کے خلاف ہڑتال کررہے تھے۔ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری نہ کی جائے ۔

ٹیگس