Mar ۱۴, ۲۰۱۶ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں میں اضافہ

پاکستان کے وسطی اور بالائی علاقوں میں پچھلے پانچ روز سے جاری طوفانی بارشوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد انچاس ہو گئی ہے۔

پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اٹھارٹی کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں کے نتیجے میں پیش آنے والے مختلف حادثات میں کم سے کم انچاس افراد جاں بحق اور اسی کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ نقصان صوبہ بلوچستان میں ہوا ہے جہاں پچاس کے قریب مکانات تباہ ہو گئے جس کے باعث اٹھارہ افرادہ ہلاک اور بائیس زخمی ہوئے ہیں۔

بارشوں کے نتیحے میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پندرہ اور صوبہ خیبر پختونخوا میں چھے افراد مارے گئے۔

بارشوں کے نتیجے میں لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے ڈولی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے سات مزدور بھی ہلاک ہو گئے۔

منہدم ہونے والی کان سے اتوار کی شب مزید دو لاشیں نکالے جانے کے بعد وہاں امدادی آپریشن ختم کر دیا گیا۔

پاکستان میں تازہ بارشوں کا سلسلہ گزشتہ جمعرات کو شروع ہوا ہے۔

ٹیگس