دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں طویل المدت اہدف کو مد نظر رکھا جائے، جنرل راحیل شریف
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں طویل المدت اہداف کو مد نظر رکھنے پر زور دیا ہے۔
کورکمانڈروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کے انفرا اسٹرکچر کے مکمل خاتمے کے لیے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائیاں انجام دی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن میں طویل المدت اہداف کو مدنظررکھا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی مقررہ وقت پر ہونی چاہیے۔
پاکستانی فوج کے سربراہ نے سرحدی انتظام کو مزید موثر بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ واگزار کرائے گئے قبائلی علاقوں میں حکومتی رٹ یقینی بنانے کے لیے مکمل اور موثر پیش بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دیر پا استحکام کے لیے اب تک حاصل کیے گئے اہداف پرگرفت مضبوط کرنی ہے۔