Apr ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  •  پاکستان کی اپوزیشن نے پنامہ لیکس پر سرکاری ٹرمز آف ریفرنس مسترد کر دیا

پاکستان کی اپوزیشن جماعتو ں نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے حکومت کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل سے متعلق طے کردہ ٹرمز آف ریفرنس مسترد کر دیا۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے پانامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے چیف جسٹس کو لکھا گیا خط بے مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنامہ لیکس کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے مشاورت کے بغیر ٹی او آر بھیجے جن سے شکوک و شبہات میں اضافہ ہوا۔

شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ، دونوں نے یہ بات زور دیکر کہی کہ وہ حکومتی ٹی او آر کو قبول نہیں کرتے۔ انہوں نے پنامہ لیکس کا فرانزک آڈٹ کرائے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں سب کا احتساب ہونا چاہئے تاہم احستاب کا عمل وزیراعظم اور ان کے خاندان سے شروع کیا جائے۔

ٹیگس